• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں کیس میں راجہ پرویز اشرف کو طلب کر لیا

 لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے  گیپکو  میں غیر قانونی بھرتیاں کیس  میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو طلب کر لیا ۔لاہور کی احتساب عدالت میں گیپکو میں 437 غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سکیورٹی وجوہات کی بناء پر عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی عدالت میں حاضری معافی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کر لیا۔عدالت کا سابق وزیراعظم سمیت پانچ ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت کا راجہ پرویز اشرف کی حاضری کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدائت کی ہے۔نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کوگیپکو میں 437 غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ 
تازہ ترین