• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدامات سے دہشتگردی میں کمی آئی،مریم اورنگزیب

A Decline In Terrorism From Government Measures Marium Aurangzeb
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے ،حکومتی اقدامات کےباعث ماضی کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستانی قوم نے بہادری کے ساتھ لڑی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سال 2013 کے مقابلے میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی ہے، پاکستان کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیداہوئےہیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین