وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبائی اداروں سے سیاست کا خاتمہ کردیا ہے، آئندہ بھی صوبےمیں تحریک انصاف کی ہی حکومت ہوگی۔
پرویز خٹک نے نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کاافتتاح کیا، تقریب سےخطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بیس پچیس سال میں ضلع میں کوئی اسپتال نہیں بنا، اسکولوں،اسپتالوں اورپولیس سےسیاست کو ختم کردیا۔
پرویزخٹک نےسوال کیا کہ ٹوٹے ہوئے اسکول اور ٹوٹی ہوئیں سڑکیں کون چھوڑ کرگیاتھا، میڈیا دکھائے کہ پچھلی حکومتوں نے کیا کیا اورہم نےکیا کیا۔