• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: پولیس حکام اور تاجروں کے مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) تجاوزات ختم  کرنے کے دوران ایک ٹریفک پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو تاجروں کے واقعے کے بعد پولیس حکام اور تاجروں کے درمیان اتوار کو ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور اتوار کی صبح ہونے والی جزوی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ قبل ازیں پولیس حکام اور تاجروں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں زخمی ہونے والے تاجر شکیل تونیو کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ہفتے کو فائرنگ کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اتوار کو ختم ہو گئی اور شہر کی تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل گئے۔
تازہ ترین