ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت پانی وبجلی نے نیچرل گیس پاور سٹیشن ( این جی پی ایس) ملتان کو دوبارہ چلانے کو ناقابل عمل قرار دےدیا ہے۔ مہنگے ، غیر موثر اور سسٹم پر بوجھ بننے والے پاور سٹیشنز میں این جی پی ایس کا نمبر 32 واں ہے۔ حکومت، وزارت پانی وبجلی کارکردگی کےحوالےسے بتسویں نمبر پرپاور سٹیشن کوبجلی کی مہنگی ترین پیداوار ہونے،موثر کارکردگی میں انتہائی کم درجہ ہونےا ور سسٹم پر اضافی بوجھ ہونے کی وجوہات کی بناء پر دوبارہ چالو کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ ذرائع کےمطابق مقامی صنعت کاروں کی جانب سے این جی پی ایس کی بحالی اور دوبارہ چالو کرنے کےباربار کےمطالبات پر پاور سٹیشن کو صنعت کاروں کےحوالے کرنےکی پیش کش کی گئی ہے۔ موجودہ حکومت کےدور میں پبلک سیکٹر ( حکومت کےزیر انتظام) چلنےوالے درجنوں پاور سٹیشن ، پاور ہاؤسز بند کردئیے گئے ہیں۔