ملتان (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے پیپلز سرائیکی پارٹی کے سرابراہ ملک ذوالنورین بھٹہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران کی پاکستان کے غریب عوام اور چھوٹے صوبوں سے ناروا رویہ محکوم سرائیکی عوام کی حق تلفی اس بات کی متقاضی ہے کہ سرائیکی خطہ کی عوام انتظامی بنیاد پر علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کریں تاکہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر خطہ کی احساس محرومی کےخاتمہ کے ساتھ ساتھ نئے صوبہ کے قیام کو عملی جامہ پہناسکے ،کرپٹ حکمران غیر ضروری ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچا کراپنی تجوریاں بھرنے اور عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔