• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف خطاط ابن کلیم انتقال کرگئے‘نمازجنازہ آج ملتان میں ہوگی‘خط رعنا سے شہرت پائی

ملتان(سٹاف رپورٹر)بین الاقوامی  شہرت یافتہ خطاط ابن کلیم گزشتہ روزملتان میں انتقال کرگئے۔ابن کلیم احسن نظامی (حافظ محمداقبال) نامورشاعراورخطاط مختارعلی کے والد تھے۔انکی نماز جنازہ گزشتہ روز ملتان جی پی او میں ادا کی گئی۔جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ عمائدین علاقہ اورعزیزواقارب نے شرکت کی۔ ابن کلیم  خط رعناکے موجدتھے جس سے انہوں نے بڑی شہرت پائی۔انہوں نے بھارت، تہران، نیشاپور، مشہد،سویڈن،ریاض ،جدہ ،کوپن ہیگن، دمشق، عراق، مصرسمیت بیشتر ممالک میں خطاطی کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیکر اپنا نام کمایا۔ابن کلیم کی وفات پر اس فن سے وابستہ افراد اور ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اسے بہت بڑا  نقصان قرار دیا۔
تازہ ترین