گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہباز کالونی گلی مسجد صدیقیہ والی کنگنی والہ میں گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو درخواست دیدی ، محکمہ گیس کی ٹیم نے علاقے کا سروے کیا ،مکینوں کے مطابق گیس کی شدت انتہائی کم ہے ٹیموں نے آکر خانہ پوری کی ہے، گیس نہ آنے کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں، متعدد افرادجن میں محمد راشد بٹ ،غلام رسول مستری کے گھر وں میں گیس نہیں آرہی ہے،سوئی گیس حکام کے مطابق ٹیموں نے چیکنگ کی ہے کسی بھی علاقے میں گیس کی اب کمی نہ ہے ۔