وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی بھی مہم چلالیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق آئے گا۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہر فیصلہ قبول کریں گے اور اپیل بھی نہیں کریں گے، اداروں کو ن لیگ کا حصہ قرار دے کر توہین کی جارہی ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کو ن لیگ کا حصہ قرار دے کر توہین کر رہے ہیں،مریم صفدر کی حیثیت کا فیصلہ قوم کو کرنا ہے۔