پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکی شہریوں کو باقاعدہ طریقہ کار کے تحت ویزے جاری کیے گئے۔
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے حالیہ بیان کے حوالے سے فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ اس وقت ان ویزوں کے اجراء پر کسی بھی ایجنسی نے سوال نہیں اُٹھایا کیونکہ ویزے قواعد و ضوابط کے تحت ہی جاری ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان ہونے کی حیثیت سے تمام معاملات کے خودعینی شاہد ہیں۔