ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب تحفظ ماحولیات ٹریبونل27 مارچ سے ملتان کا دورہ کرے گا ،ٹریبونل ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے یونٹس کے خلاف کیسوں کی سماعت کرے گا، کیسوں کی سماعت دو روز 27 اور 28 مارچ تک جاری رہے گی ۔ محکمہ ماحولیات ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے یونٹس کوسخت جرمانے کرائے جائیں گے ۔