ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، فیڈرز کے ڈی سیٹ آف کرکےبجلی کی بندش سے بجلی کےزائد استعمال والےعلاقوں کو بجلی کی فراہمی سےمحروم رکھا جارہاہے۔ شہری اور تاجر حلقوں کےشدید احتجاج کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی ، میپکو نےا نڈی پینڈنٹ اور انڈسٹریل فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے کر بجلی چوری اور لائن لاسز کا سارا بوجھ گھریلو اور تجارتی صارفین پر ڈال دیا گیا ہے۔