• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،ایس آئی یو ٹی کی جانب سے بیماریوں کی تشخیص کیلئے کیمپ

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر میں گردوں کے عالمی دن کے موقع پر ایس آئی یو ٹی کی جانب لوگوں کی اسکریننگ کے لیے کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں افراد کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ لیے گئے۔ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی گردوں کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں ایس آئی یوٹی کی جانب سے اسپتال میں ایک اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس آئی یو ٹی کے ماہر ڈاکٹرز نے انچارج ڈاکٹر اقبال احمد خان کے ہمراہ سکھر اور دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کا معائنہ کیا اور ان کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ لیے گئے اورسکریننگ کی سہولت مفت فراہم کی گئی ۔اس موقع پر ایس آئی یو ٹی سکھر کے انچارج ڈاکٹر اقبال احمد خان نے کہا کہ یہ کیمپ لوگوں میں گردوں کے امراض کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے لگایاگیا ہے جو لوگ بظاہر تندرست نظر آتے ہیں ان کو بھی اپنی اسکریننگ کراتے رہنے چاہیے۔
تازہ ترین