مردان (نمائندہ جنگ )مردان میں امن جرگہ کا صوبائی اجلاس صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس سے صوبائی جنرل سیکرٹری ارشد منان یوسف زئی ایڈوکیٹ، جمعیت العلمائے پاکستان کے صوبائی صدر حاجی محمد فیاض خان، برطانیہ مین برٹش پختون ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید اقبال یوسف زئی، سابق ایم پی اے اور اے این پی کے رہنما بہادر خان آف ہاتھیان، ملک مجیب الرحمان خان، کلیم دُرانی آف چارسدہ، معز اللہ خان آف صوابی، امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن کے آرگنائزر ارشد علی، جنرل سیکرٹری رفیع اللہ خان، عابد خان آف نوشہرہ، رحیم زادہ باچہ، امجد اقبال مست خیل، سعید اللہ بابو نے بھی خطاب کیا۔ جرگہ کے اجلاس میں دو قراردادوں کی منظوری دے دی گئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ دونوں حکومتیں فوری طور پر پختونوں کے خلاف ان اقدامات کو روک کر ملک کی یکجہتی اور سا لمیت کو نقصان پہنچانے سے باز آجائیں اور اگر ان اقدامات کا مستقبل میں اعادہ کیا گیا تو سانحہ مشرقی پاکستان جیسا واقعہ رونما ہونے کا احتمال ہے ۔