• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بار انتخابات‘ چترال لائرز فورم کا اپنا امیدوار لانے کا اعلان

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے چترال لائرز فورم نے بھی اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں چترال سے تعلق رکھنے والے وکلاء کےاجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ دیگر عہدیدار اور وکلاء بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں اس بات پر فخر کیا گیا کہ چترال لائرز فورم نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک اور بار و بنچ کی بالا دستی کیلئے دیگر وکلاء کی طرح اہم کردار ادا کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مرتبہ ہائیکورٹ انتخابات کیلئے اپنا امیدوار بھی میدان میں لایا جائے ۔ اجلاس میں متفقہ فیصلے کے نتیجے میں عماد الدین ایڈوکیٹ کا نام تجویز کیا گیا جو انتخابات میں فورم کی جانب سے بطور امیدوار حصہ لینگے ۔ اجلاس میں نئے آنیوالے وکلاء کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نوجوان وکلا ءفورم کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔
تازہ ترین