سرگوددھا (نامہ نگار) فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سرگوددھا کے ایک وفدنے اسلام آباد میں پی ٹی وی ہیڈ آفس میں وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ملاقات کی۔وفد میں صدر ایسوسی ایشن منیر ملک ،ضیاء الدین خان،زاہد ندیم،محمد شفیق طاہر،شیر علی،اشرف قریشی اور ملک تنویر شامل تھے۔اس موقع پر سرگودھا سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمیداور چوہدری محسن شاہ نواز رانجھا بھی موجود تھے۔وزیرمملکت نے کہا کہ جرنلسٹس ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل2016 ءمیں فوٹو جرنلسٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے وفد کی سرگودھاکےدورہ کی دعوت بھی قبول کرلی ۔