شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)جی ٹی روڈ پر بھیا نوالہ کے قریب نمکو تیار کرنیوالی ایک فیکٹری میں کئی برس سے سوئی گیس اور بجلی کی چوری کا انکشاف ہوا ہے جو بعض ملازمین کی ملی بھگت سے چوری کی جارہی تھی اور لیسکو اور سوئی ناردرن گیس کارپوریشن کو ہر سال کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا جس کی اطلاع ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کو ملی جنہوں نے ڈپٹی چیف انجینئر سوئی گیس چودھری عمران صفدرورک ودیگر حکام کے ہمراہ چھاپہ مار کر سوئی گیس ،بجلی کی چوری پکڑ لی اور فیکٹری کے مالک عارف کیخلاف رپورٹ تیار کرکے پولیس کو بھیج دی ہے ۔