گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی سٹی وضلع کے زیر اہتمام پنجاب کے راہنما بابر بٹ کے قتل کیخلاف باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر راؤ اکرام علی خان ، جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو ، سٹی صدر لالہ اسد اللہ پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد اقبال نے کی ،مظاہرین نے پنجاب حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور بابر بٹ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔