سرگو دھا (نامہ نگار) ہیلتھ کوآرڈی نیشن الائنس کے تحت سٹاف کالونی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہفتہ وار صفائی کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز کالونی کی صفائی کی گئی جس کا افتتاح چیئرمین ہیلتھ کوآرڈی نیشن الائنس ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کیا۔صفائی مہم میں سرگودھا ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عباس خان‘ ڈاکٹر شہزاد‘ ہیلتھ الائنس کے صدر میاں محمد یونس‘ چیف کوآرڈی نیٹر محمد عابد ، محکمہ صحت اور ٹی ایم اے سرگودھا کے عملہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ جلد ڈپٹی کمشنراور میئر ملک اسلم نوید سے ملاقات کرکے انہیں کالونی کے مسائل سے آگاہ کرینگے ۔