سرگودھا ( نمائندہ جنگ،نامہ نگاران ) بدھ کے روز سرگودھا ،کوٹمومن اورگردونواح میں بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار اورسرد ہوگیا ۔بیشترعلاقوں میں بارش سے کیچڑ اور لوگوں کے پھسلنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ موسم خوشگوارہونے کی وجہ سے سموسے، پکوڑوں اور مچھلی کی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ۔