اسلام آباد......اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم اپنا وزیر داخلہ تبدیل کریں، چوہدری نثار کے رویے سے انگلیاں نوازشریف کی طرف اٹھ رہی ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے یہ گلہ بھی کیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سوا سب نے سانحہ چارسدہ پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کیا حکیم اللہ محسود کی موت پر رونے والے کو ابھی تک اُس کا افسوس ہے۔