ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نےچیمبر آف کامرس کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی انہوں نے صدرچیمبر آف کامرس خواجہ جلال الدین رومی، نائب صدرشیخ فضل الٰہی، ممبر بورڈ ٹیوٹا شیخ خواجہ عثمان، خواجہ حسین صادق ،افتخار علی شاہ ، مرزا علی احمد اور خواجہ انیس سے ملاقات کی ،سی پی او نےبتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ضلع ملتان میں کریک ڈائون شروع کیا گیا ، ،سی پی او نے گاڑیوں کی ٹریکنگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ خواجہ جلال الدین رومی نے گفتگو کرتے ہوئے بائونس و بوگھس ہونے والے چیکوں سے پیدا شدہ مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا اور مسائل کے حوالے سے باہمی تعاون سے حل کرنے کےلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سٹی پولیس آفیسر کی ضلع ملتان نے تمام ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔