• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم، 3افراد جاں بحق

Gwadar 3 Dead In Bus And Dumper Collision
گوادر کے قریب مسافرکوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں کوچ کے ڈرائیور،کلینرسمیت 3افراد جاں بحق، جبکہ10 زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز کے مطابق گوادر کے علاقے تلار کے مقام پرمندسے کراچی جانے والی مسافرکوچ اور ڈمپر کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیور بدل خان، کلینر اختر اور ایک مسافر منصور موقع پر جاں بحق اور10 مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس و ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال اور جی ڈی اے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تازہ ترین