مظفرآباد(نامہ نگار)آزاد جموں وکشمیر بار کونسل نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کی شدید مخالفت کی ہےوائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔حکومت پاکستان کا کشمیر پر موقف کمزور ہوگا۔جبکہ بھارت کے موقف کو تقویت ملے گی ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی صورت گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ نہ بنائے ۔گلگت بلتستان کو پاکستان کو صوبہ بنانے کو کشمیری عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے۔