ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر مردم شماری کیلئے ڈویژنل کنٹرول روم بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے مردم شماری کیلئے ڈویژنل کنٹرول روم بنانے کی ہدایت کی تھی جس پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے کنٹرول روم میں شماریات اسسٹنٹ صابر حسین، کمپوٹر آپریٹر سادات حسین شاہ، جونیئر کلرک روبینہ ممتاز اور نائب قاصد محمد ندیم کو تعینات کردیا ہے۔