گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چوہدری کے تشدد سے محنت کش جاں بحق، لدھے والا وڑائچ کے علاقہ پپناکھہ کا رہائشی 45سالہ شریف علاقہ کے بااثر چوہدری کے ڈیرے پر کام کرتا تھا اس نے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تو چوہدری نے ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بناڈالا ،محمد شریف جاں بحق ہو گیا ، نعش کو و رثاء نے آر پی او آفس کے باہر رکھ کراحتجاج کیا ، آر پی او محمد طاہر ایوب نے احتجاج کرنیوالے لواحقین سے مذاکرات کے دوران یقین دہا نی کروائی کہ وہ میرٹ پر فیصلہ کرینگے اور جرم ثابت ہونے پر چوہدری کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پرمنتشر ہو گئے۔