گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ، مجرمان اشتہاری او ر نان رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ضلعی پولیس نے 9مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کئے ، 92 موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا گیا جن میں 6موٹر سا ئیکلوں کے کاغذات نہ ہونے کی پاداش میں مختلف تھا نوں میں بند کر دیا گیا۔