مردان ( نامہ نگار ) ڈاگئی میں کمسن بچی کی موت پر باپ نے خود کشی کرلی پولیس رپورٹ کے مطابق مردان کے شہری علاقہ ڈاگئی کے رہائشی محنت کش منیر خان ولد سید اکبر مزدوری کے لئے رشکئی گیا ہوا تھا کہ اس دوران گھر میں اس کی ایک سالہ بیمار بچی وفات پاگئی اطلاع ملنے پر جب وہ گھر پہنچا تو بیٹی کو مردہ حالت میں دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگیا اور خود کو پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی