• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، 21ملزمان کی منقولہ وغیر منقولہ املاک بحق سرکاری ضبط کرنے کافیصلہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)اسلام آباد پولیس نے شیخوپورہ سمیت 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 21ملزمان کی منقولہ وغیر منقولہ املاک جن کی مالیت کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے کو بحق سرکاری ضبط کرنے کیلئے ان اضلاع کے محکمہ مال کے حکام سے رابطہ کرلیا ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ان اضلاع کے حکام سے بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ذریعے رابطہ کیا ہے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں ان ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوئے تھے جس کے بعد وہ ان مقدمات میں اشتہاری قراردے دئیے گئے ذرائع کے مطابق ان ملزمان کا تعلق اضلاع راولپنڈی ،جہلم،چکوال ،گوجرانوالہ،لاہور ،وہاڑی ،شیخوپورہ ،ڈیرہ غازیخان اور سیالکوٹ سے ہے ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کے ذریعے ان ملزمان کے نام بھی متعلقہ اضلاع میں محکمہ مال کے حکام کو بھیج دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین