گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور نواح کے علاقوں میں ہزاروں جعلی پیروں ، عاملوں اور نجومیوں نے کھلے عام لوٹ مچارکھی ہے سادہ لوح افراد کو جادو ٹونہ کے نام پر خوف زدہ کر کے ان سے بھاری رقوم اور تحفے تحائف وصول کر رہے ہیں بعض جعلی پیروں نے اپنے اپنے گھروں اور ڈیروں پرجبکہ بعض درباروں پر کئی کئی افراد گدی نشین ہونے کا دعویٰ کرکے دم تعویز کر رہے ہیں چند ایک نیک ، مخلص اور ایماندار افراد کے علاوہ اکثریت فراڈ بازی میں مصروف ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علماء اکرام کی کمیٹی کے ساتھ مشورہ کے بعد نوسر بازوں کا خاتمہ کیاجائے ۔