• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: پولیس کانسٹیبل نےتنخواہیں نہ ملنے پرڈی پی اوآفس کے سامنے ریڑھی لگالی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)7ماہ  کی تنخواہیں نہ ملنے پر وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب کے خلاف آواز اٹھانے والے پولیس کانسٹیبل دین محمد نے مجبورہوکر ڈی پی اوآفس کے سامنے فروٹ کی ریڑھی لگالی، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف لاہورمیں الیکشن لڑنے کااعلان بھی کر دیا،   یاد رہے کہ شعبہ وائرلیس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کانسٹیبل دین محمد نے 7ماہ تنخواہیں نہ ملنے پر سوشل میڈیاپر وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب کے خلاف سخت تنقید کی تھی جس کی پاداش میں اس کونوکری سے معطل کردیاگیا تھا اوراس کے خلاف تین ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے دین محمد نے کہاکہ حق کیلئے آواز اٹھائی لیکن تنخواہیں نہ ملنے پر مجبورہوکر ریڑھی لگالی ہے، دین محمد نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف لاہورمیں الیکشن لڑوں گاجبکہ فروٹ کی ریڑھی پرپولیس افسران کیلئے خصوصی ڈسکاونٹ ہوگا۔
تازہ ترین