• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کی زیر صدارت اجلاس، سرگودھا کے کرائم فگرز کا جائزہ

سرگودھا(نامہ نگار) آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمیدکی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کا نفر نس روم میں کیا گیا۔اس میٹنگ میں ضلع سرگودھا کے ماہ جنوری تا ماہ فروری2017 کے کرائم فگرز کاسال 2016کے کرائم فگرز کے ساتھ مقابلتاً جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہاکہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد از جلد یکسو کر یں۔ مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو فورا گرفتار کریں۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف زیر دفعہ 88 ض۔ ف کی کارروائی عمل میں لا کر جائیدادیں قرق کروائیں۔ جو مجرمان اشتہاری باہر کے ملک بھاگ گئے ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں اور ان کی ہیڈمنی مقرر کروائیں۔ نیز نیشنل ایکشن پلان میں جاری کردہ نئے قوانین کے تحت مقدمات کے اندراج کی کارروائی ناقص ہے اس میں مزید بہتری لائیں۔میٹنگ میں ڈی پی او سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین