کوئٹہ(پ ر)این پی ایف کے چیف ایگزیکٹو و سماجی رہنماء شبیر زیب نے کہا کہ گوادر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجر ہوگا سی پیک پاکستان کا ایک بہت اہم بڑا تاریخی منصوبہ ہے جس کا براہ راست تعلق گوادر سے ہے اور گوادر کے عوام اس وقت پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے وزیراعظم،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ سی پیک منصوبوں سے براہ راست گوادر کے عوام کے احساس محرومیوں اور پسماندگی کو خوشحالی میں بدل دیں گے ۔