شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)مسیحی برادری کی سہولت کی خاطر حکومت پنجاب نے چک رحمان آباد سے مریم آباد تک سولنگ کے علاوہ نالے اور ڈرینج کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جس پر اخراجات کا تخمینہ 30 ملین روپے لگایا گیا ہے اس منصوبہ پر محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے ذریعے عمل کروایا جائیگا دریں اثناء حکومت پنجاب نے گاؤں سالار بھٹیاں اور چھینہ میں بھی سولنگ اور نالوں کی تعمیر کیلئے 26 ملین روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ان تینوں منصوبوں کی گرانٹس صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کے ترقیاتی فنڈ سے جاری کی گئی ۔