• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، اراضی کے فراڈ کیس میں ڈی سی ساہیوال کی تحقیقات سے معذرت

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی اربن وزرعی اراضی کے فراڈ کیس کے انکوائری آفیسر ڈی سی ساہیوال نے اس کیس کی تحقیقات کرنے سے معذرت کرلی ہے اور اس بارے میں حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا ہے 6 ماہ قبل پکڑے جانیوالے اس فراڈ کا مقدمہ سابق تحصیلدار رانا ساجد خان سمیت 14 ملازمین اور فراڈ سے مستفید ہونیوالے افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا جس کے بعد حکومت پنجاب نے بورڈ آف ریونیو کے ذریعے اس فراڈ کی محکمانہ انکوائری کیلئے ڈی سی ساہیوال کو انکوائری آفیسر نامزد کیا تھا جن کی معاونت کیلئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن ساہیوال ڈویژن کو ممبر انکوائری مقرر کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق ڈی سی ساہیوال نے حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اس فراڈ کیس کی تحقیقات نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین