• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،پٹواری رانا فیاض کیخلاف فوری طورپر کارروائی کی جائے

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے گاؤں ٹینگر باٹھ کے غریب کاشتکار محمد صادق کی درخواست پر ڈی سی شیخوپورہ کو حکم جاری کیا ہے کہ درخواست گزار سے رشوت لینے والے محکمہ مال کے پٹواری رانا فیاض کیخلاف فوری طورپر کارروائی کی جائے لاہور ہائی کورٹ کو کاشتکار محمد صادق نے تحریری درخواست بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ پٹواری نے بھاری رشوت لینے کے باوجود جائز کام نہیں کیا اور ناہی رشوت کی رقم واپس کی ہے پٹواری رانا فیاض نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔
تازہ ترین