• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ، گھریلو تشددکا نشانہ بننے والی بچی کی والدہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان میں گھریلو تشددکا نشانہ  بننے والی بچی کی والدہ نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ، بتایاجاتا ہے کہ شالیمار کالونی کے رہائشی قصبہ مڑل کے یوسی چیئر مین عاصم مڑل نے مبینہ طور پر دس سالہ گھریلو ملازمہ عروج کو تشدد کا نشانہ بنایا ،بچی   گھرسے بھاگ کر جنرل کونسلر رانا شعیب نصرت کے پاس جا پہنچی جس نے پولیس کو اطلاع دی ،تھانہ بی زیڈ پولیس  موقع پر پہنچ گئی، عروج کاکہنا تھا کہ اسے معمولی بات پر گھرمیں تشدد کا نشانہ بنا یا جاتا ہے اس  لئے وہ اب وہاں کام نہیں کرنا چاہتی ہے۔پولیس نےمتاثرہ بچی عروج کی والدہ کو تھانہ میں بلوا کر اس کے حوالے کردیا،جبکہ اس معاملے پر بچی کی  والدہ نے قانونی چارہ جوئی سے انکار کردیا۔
تازہ ترین