گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دل کا دورہ پڑنے سے سانس بند ہونے کی وجہ سے مردہ سمجھ کر کفن دفن کا بندوبست کرنیوالے حیران رہ گئے ،جب ریسکیوکی ٹیم نے اسے سی پی آر کیا تو شیر بہادر نامی شخص کی دوبارہ سانس بحال ہو گئی ،دھلے کے رہائشی شیر بہادر کو دل کا دورہ پڑا جس سے اسکی سانس بند ہو گئی، ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا تھا۔