بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی شکیل کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مسیحی برادری کی فلاح وبہبودکے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایا جا سکے۔یہ بات انہوں نے بہاول پور میں مسیحی برادری میں ایسٹر کے لباس اور عیدی تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی،شاہد عبداللہ چوہدری،امجد شاہین، رضوان ملک،چیئر مین یونین کونسل عمران مارک، میونسپل کارپوریشن کی اقلیتی ممبر عزرا گلفام، میڈم کوثر،فاسٹر آصف انجم، فاسٹر ذیشان کھوکھر، اقلیتی رہنما ڈاکٹر ثاقب اور مسیحی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔