راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے پراپرٹی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کو یقینی بنانے کیلئے ریکوری مہم تیز کر دی ہے،پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کی بڑی تعداد میں جائیدادوں کو سربمہر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،ایڈیشنل سی ای او فہیم علی نے چارج سنبھالتے ہی شعبہ ریونیو کے عملہ کو نہ صرف پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے بلکہ خود موقع پر جاکر سربمہر کئے جانے والے یونٹس کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ۔ کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سی ای او نے عملہ کی طرف سے سربمہر کی جانے والی جائیدادوں کا معائنہ کرنے کیلئے ٹنچ بھاٹہ ، آئی جے پرنسپل روڈ سے ملحقہ آبادیوں کا بھی دورہ کیا ، انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ اگر کہیں سیل شدہ جائیداد کو ڈی سیل شہری کریں تو ان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں ۔