لاہور(نمائندہ خصوصی‘اکنا مک رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شر جیل میمن کی گر فتاری اور رہائی ایک ڈیل اور ڈرامہ ہے ‘ملک میں کمیشن خور ‘منافقوں اور ڈاکوئوں نے اتحاد کر لیاہے‘ملک میں کر پشن اور لوٹ مارکا بازار گر م ہے ‘ ن اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو ’’خون‘‘نکلے گا ‘پاکستان میں دودھ ‘دوائی ‘ سیاستدان اور حکومت خالص نہیں ہوتی ۔وہ پاکستان عوامی تحر یک کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شر کت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے در میان آج بھی مکمل رابطے میں اور دونوں میں مک مکائو ہوتا رہتا ہے، شر جیل میمن کی گر فتاری رسمی کارروائی ہے اور اصل میں یہ (ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایک ڈیل ہے اسکے بعد اب قوم کو ڈاکٹرعاصم اور عزیز بلوچ کا بھی پتہ چل جائیگا کہ انکے کیسوں کا کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں دودھ ‘دوائی ‘ سیاستدان اور حکومت خالص نہیں ہوتی امر یکی صدر کی بیٹی بر گر والی دکان پر کام کرتی ہے مگر ہماری ’’بیٹی ‘‘100کروڑ کے فلیٹ کی مالک ہے اس ملک میں کمیشن خور ‘منافقوں اور ڈاکوئوں نے اتحاد کر لیا ،انکے اتحاد کو توڑنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور انکو ہر صورت ناکام بننا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے اور اگر اس فیصلے میں (ن) یا قانون کا جنازہ نہیں نکلے تو اس میں کوئی شک ملک میں خود نکلے گا، پوری قوم اب یہ چاہتی ہے کہ کرپشن کر نیوالوں کو جیلوں میں ڈالا جائے اور موجودہ حکمرانوں کی کر پشن اور لو ٹ مار پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں ان کو ہر صورت اقتدار کے ایوانوں سے نکلنا ہوگا ۔