کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے مشرقی علاقے برمل میں دو ڈرون حملوںمیں قاری یاسین اور طیب مسعود سمیت 12؍ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے ہے۔ ملزمان سابق صدر پرویز مشرف اور سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث تھے۔