شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) چوک پیر بہار شاہ میں علی الصبح نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹی ایم اے کے ملازم نعمان مسیح کو فائرنگ کر کے ہلاک کر ڈالا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع پر مقتول کے لواحقین اور بلدیہ کے ملازمین نے احتجاجاً چوک پیر بہار میں ٹریفک بلاک کر دی اور احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول نعمان چوک پیر پیر بہار شاہ میں صفائی کر رہا تھا کہ دو نامعلوم ہلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا اور اس کے لواحقین کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دھانی کروائی فوری طور پر قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں مل سکا تاہم مقدمہ کے اندراج اور تفتیش کے دوران حقائق سامنے آئیں گے۔