ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں آج سے گرد آلود ہوائیں چلیں گی، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں میں مٹی اور ریت کے ذرات شامل ہوں گے،مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک گرد آلود ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں ،علاوہ ازیں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں موسم میں شدت آنا شروع ہو گئی ، گذشتہ تین روز میں درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوا ہے ، دھوپ میں کافی شدت آگئی جو گندم کی فصل کے لئے فائدہ مند ہے ، درجہ حرارت میں اضافےکےباعث شہریوں نے گرمیوں کے کپڑے پہننے شروع کر دیئےہیں۔جبکہ بلتستان ڈویژن میں برفباری رکے تین دن ہوچکے لیکن پہاڑوں پربرف موجودہونے کے باعث ضلع استور میں سردی کی شدت برقرارہے ۔ سیاحتی مقام گدئی چشمہ ہوٹل میں تین سے چار فٹ برف کی وجہ سے تمام چشمہ ہوٹل اور متعدد رابطہ سڑکیں اب بھی بند ہیں ۔آزاد کشمیر اور مری کے پہاڑوں پر اب بھی کئی جگہوں پر برف ہے ۔شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ررہا جبکہ سندھ اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں چمکتی دھوپ کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی آ چکی ہے۔