• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کالجیٹ کبڈی ٹورنامنٹ پبلک اسکول حیدر آبادکے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پبلک اسکول حیدر آبادنے انٹر کالجیٹ کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں فاتح ٹیم نے دی لیڈز کو 24-44 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گورنمنٹ کالج حیدر آباد نے سندھ یو نیورسٹی ماڈل اسکول حیدر آباد کوہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی اسپورٹس آرگنائزر اور سماجی رہنما حمید شاہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پرمہمان خصوصی حمید شاہ نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد میں تعلیمی بورڈ حیدر آباد کسی سے پیچھے نہیں۔ ٹیموں کی تعداد میں اضافے کیلئے پاکستان انٹر بورڈز ٹورنامنٹس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنا ہوگی۔
تازہ ترین