ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ’’خاکروب ‘‘افسروں کا فرنٹ مین بن کر کمپنی کا ٹھیکیدار بن گیا ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ان دنوں شدید انتظامی و مالی بحران کا شکار ہے پچھلے کئی ماہ سے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کا معاملہ حل نہ ہونے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تحلیل کے بعد مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے، بتایا گیا ہےکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ’’خاکروب‘‘ کو کمپنی افسروں کی آشیرباد حاصل ہے اور کمپنی کے مختلف ٹھیکے حاصل کرکے ناقص میٹریل کی سپلائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اورافسران کمیشن وصول کرکے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ کمپنی کا کوئی بھی ملازم ٹھیکہ داری نہیں کرتا کارروائی کی جائے۔