گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سالڈ ویسٹ کمپنی گوجرانوالہ کے ورکرز کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دے دیا، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں ان مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر آج ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔