گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کیس نیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع کے مطابق سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ماضی میں مالی بے ضابطگیوں کا سامنے آنے پر مختلف قسم کی شکایات اور انکوائریاں مکمل کر کے آئندہ چند روز میں تمام کیس مزید تحقیقات کیلئے نیب کے سپرد کر دیا جائے گا تاکہ نیب خود اس کی انکوائری کر کے ملزموں کو بے نقاب کر سکے ۔سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت جس مرضی ادارے سے انکوائری کروائی جائے جو ذمہ دار ہونگے ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔