چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ا انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے اسپائیڈر گروپ بنا رکھا تھا۔
رضا ربانی نے کہا کہ اس دور میں امریکیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ویزے اور چیکنگ کے بغیر پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی، امریکی اہلکار امیگریشن اور کسٹم حکام سے کلیئرنس لیے بغیر پاکستان آتے اور جاتے رہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا معلوم کیا جائے کہ کہیں اس دور میں پاکستان آنے والے تو ایبٹ آباد واقعے میں جاسوسی کے لیے استعمال نہیں ہوئے۔