بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامع مسجد الصادق بہاولپور کی ماہانہ آمدن3,91,008 روپے اور ماہانہ اخراجات 2,50,266 روہے ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد ʼ10 ہے -یہ بات پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر کے ایک سوال کے جواب میں محکمہ کی جانب سے بتائی گئی- بتایا گیا کہ مسجد کی آمدن ہر ماہ سنٹرل اوقاف فنڈ میں منتقل کر دی جاتی ہے - ما ہ بعد صدر دفتر سے ہی اخراجات بابت تنخواہ عملہ، بل بجلی، تعمیر و مرمت متفرق اخراجات کی رقوم بمطابق بجٹ دفتر ہذا کو منتقل ہوتی ہیں اور تعمیر ومرمت وغیرہ جامع مسجد الصادق بہاولپور کے لئے مالی سال 2015-16ء میں 9,00,000 روپے مختص کئے گئے